09:56 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بھارت میچ ہارے گا، ہندو پنڈت کی پیشگوئی نے ہلچل مچادی

بھارت کی مذہبی شخصیت ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوگی۔

یہ بیان انہوں نے مہاکمبھ میلہ کے دوران دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ فینز دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں، کچھ انہیں مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ دیگر اس پیش گوئی کو لے کر پریشان ہیں کہ کہیں یہ حقیقت نہ بن جائے۔

23 فروری کو ہونے والے اس سنسنی خیز میچ پر سب کی نظریں ہیں، اور اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا ان کی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION